25 اپریل 2026 - 14:27
مآخذ: ابنا
نتن یاہو نے اسرائیل پر سب سے بڑی تباہی مسلط کر دی

اسرائیلی اخبار معاریو نے ایک سخت اداریے میں وزیرِاعظم بنیامین نتن یاہو کی پالیسیوں کو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی قرار دیا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار معاریو نے ایک سخت اداریے میں صہیونی بنیامین نتن یاہو کی پالیسیوں کو اسرائیل کی تاریخ کی سب سے بڑی تباہی قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق موجودہ سیاسی فیصلوں نے اسرائیلی معاشرے کو گہری تقسیم اور شدید اندرونی انتشار میں مبتلا کر دیا ہے، جس کے باعث سماجی ڈھانچہ کمزور ہوتا جا رہا ہے۔ اداریے میں کہا گیا ہے کہ آج جو بحران نظر آ رہا ہے وہ کسی بیرونی دشمن کا نہیں بلکہ اندرونی سیاسی قیادت کے فیصلوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ معاشرتی خلیج اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ ریاستی نظام کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے، اور موجودہ حالات کو ایک “خود ساختہ بحران” قرار دیا گیا ہے۔ اخبار نے سخت الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال ایک تباہ کن پالیسی کا نتیجہ ہے جس نے معاشرے کو بکھیر کر رکھ دیا ہے۔

اداریے کے مطابق اگر یہی صورتحال جاری رہی تو اسرائیل کو مزید سیاسی اور سماجی عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جو مستقبل کے لیے سنگین نتائج کا باعث بنے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha